ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طلبا کے بس پاس کامسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا 31جولائی تک پرانا پاس استعمال کرنے کاموقع

طلبا کے بس پاس کامسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا 31جولائی تک پرانا پاس استعمال کرنے کاموقع

Thu, 05 Jul 2018 10:59:58    S.O. News Service

بنگلورو،5؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے اسکول کالجوں کے طلباء کیلئے رعایتی بس پاس کی سہولت فراہم کرنے کے متعلق ابھی تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس لئے حکومت نے طلباکے پرانا رعایتی پاس ہی کو 31جولائی تک استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کا رپوریشن ( بی ایم ٹی سی) نے بس پاس تقسیم کے تعلق سے ہورہی تاخیر کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ جن طلبا نے سال2017-18کے تعلیمی سال کے دوران رعایتی بس پاس حاصل کیا تھا اس پاس کو 31جولائی تک استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ بی ایم ٹی سی نے کنڈکٹروں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ طلباء کے شناختی کارڈ کو دیکھ کر بس پاس کے ذریعہ سفر کرنے کا موقع دیں۔ اس سلسلہ میں بی ایم ٹی سی نے اپنے تمام ڈپوؤں کے منیجرزکو مکتوب روانہ کیا ہے۔ بی ایم ٹی سی نے طلباء کو سرکاری بس اسٹینڈ میں قطاروں میں کھڑے ہوکر رعایتی بس پاس حاصل کرنے کے اقدام کو منسوخ کرکے طلباء کو اسکول اور کالجوں کے ذریعہ عرضیاں داخل کرنے کا موقع دیا ہے۔گزشتہ تعلیمی سال کے دوران جو طلباء رعایتی بس پاس حاصل نہیں کرپائے تھے ۔ انہیں رقم ادا کرکے سفر کرنا پڑے گا۔


Share: